انسداد پولیو کے خلاف سازشی عناصر کامنفی پروپیگنڈہ فلاپ کرنے کے لئے سرکاری محکموں اور تمام مکاتب کے لوگوں کا کردار ناگزیر ہے۔ بچوں کو تاحیات معذوری سے بچانے کیلئے ہمیں انسداد پولیو کے خلاف جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ، ڈاکٹر احمد آمین، مولانا ارشاد اور دیگر مقررین نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہنگو میں ایک روزہ منعقدہ آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد آمین نے شرکاء کو پولیو کے قطروں کی افادیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نواب حسن، DHCSO طیب الرحمن ڈی ایچ سی ایس او طیب الرحمن اور دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور مولانا ارشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحت مند معاشرے کے قیام اور بچوں کو تاحیات معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے انسداد پولیو مہم کے دوران محکمے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے سمیت علماء کرام، میڈیا اور ہر طبقہ فکر کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 45 پولیو کیسز سامنے آنا لمحہ فکریہ ہے جن کی سب سے بڑی وجہ بچوں کو قطرے نہ پلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر کا پولیو ویکسنشین کے خلاف منفی پروپیگنڈہ بری طرح ناکام ہو چکاہے اور عوام میں پولیو سے متعلق آگاہی مہم کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، عمائدین علاقہ، مشران اور عوام پولیو کی بیخ کنی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں۔
Share To:

Rehmat Prince

Post A Comment:

0 comments so far,add yours