Top News

Admob Ad Units Id


پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صحت کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کر سکیں۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق جمیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دیگر امور کے علاوہ ڈی ایچ کیو (کے ڈی اے) کوہاٹ کی اپگریڈیشن پر پیش رفت اور ایس این ای کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایس این ای سیکرٹری ہیلتھ آفس سے فنانس ڈیپارٹمنٹ بھیجوا دیا گیا۔ اس کے علاوہ کوہاٹ کے دیگر بی ایچ یوز اور ہسپتالوں میں سہولیات اور دیگر سٹاف کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈپٹی کمشنرکوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر – I طاہر علی نے انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن لطیف کے ہمراہ مین بازار میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3 سٹور سیل کر دئیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر علی کا کہنا تھا کہ کسی کوانسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور حکومتی احکامات کے روشنی میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ عوام بھی اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔

انسداد پولیو کے خلاف سازشی عناصر کامنفی پروپیگنڈہ فلاپ کرنے کے لئے سرکاری محکموں اور تمام مکاتب کے لوگوں کا کردار ناگزیر ہے۔ بچوں کو تاحیات معذوری سے بچانے کیلئے ہمیں انسداد پولیو کے خلاف جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ، ڈاکٹر احمد آمین، مولانا ارشاد اور دیگر مقررین نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہنگو میں ایک روزہ منعقدہ آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد آمین نے شرکاء کو پولیو کے قطروں کی افادیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نواب حسن، DHCSO طیب الرحمن ڈی ایچ سی ایس او طیب الرحمن اور دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور مولانا ارشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحت مند معاشرے کے قیام اور بچوں کو تاحیات معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے انسداد پولیو مہم کے دوران محکمے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے سمیت علماء کرام، میڈیا اور ہر طبقہ فکر کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 45 پولیو کیسز سامنے آنا لمحہ فکریہ ہے جن کی سب سے بڑی وجہ بچوں کو قطرے نہ پلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر کا پولیو ویکسنشین کے خلاف منفی پروپیگنڈہ بری طرح ناکام ہو چکاہے اور عوام میں پولیو سے متعلق آگاہی مہم کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، عمائدین علاقہ، مشران اور عوام پولیو کی بیخ کنی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں۔

مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے عوامی شکایات پر بنیادی مرکز صحت شیر کوٹ اور دیہی مرکز صحت استرزئی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر مشیر تعلیم نے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات سٹاک کا معائنہ کیا۔ وہ مریضوں سے بھی ملے اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مشیر تعلیم نے عملے کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ او کوہاٹ کو غیر حاضر عملے کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ہر شعبہ زندگی میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے جن میں تعلیم اور صحت کے شعبے سرفہرست ہیں۔ دورے کے موقع پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما ملک عاطف، شفیع اللہ جان اور دیگر بھی مشیر تعلیم کے ہمراہ موجود تھے۔
پہلا کوہاٹ پریس کلب سنوکر ٹورنامنٹ آخری مرحلے میں داخل ھوگیا، دوسرا سیمی فائنل بشیر جان نے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اعجاز اورکزئی اور بشیر جان کے درمیان کھیلے گئے بیسٹ آف تھری میچ کے پہلے دونوں سیٹس بشیر جان نے جیت لئے۔میچ کے مہمان خصوصی درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے ممتاز سماجی رہنماء حاجی ہدایت اللہ آفریدی تھے جنہوں نے ممتاز قانون دان خورشید خٹک، وزیرآفریدی اور دیگر دوستوں کے ہمراہ ونر اور رنراپ ٹرافیاں کھلاڑیوں میں تقسیم کیں اور ٹورنامنٹ کے لئے 15 ہزار روپے دیئے۔ اس موقع پراپنے خطاب میں انہوں صحافی برادری کی خدمات کو سراہا اور آئندہ کیلئے بھی اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بشیر جان اور منور اورکزئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی ہوں گے۔

کوہاٹ ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس 2019۔07۔26 زیر صدارت نگہت صدیق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(جینڈر افئیرز) ECP اسلام آباد منعقد ہوا۔ جسمیں ہارون خان شینواری ڈائریکٹر جینڈر افئیر KP، عبدالقیوم خان شینواری، ریجنل الیکشن کمشنر حبیب الرحمن، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جسمیں پرویز خان نادرا، محکمہ تعلیم کے مرد اور خواتین افسران سماجی تنظیموں کے مرد و خواتین سربراہ، اقلیتی ممبران، معذور افراد اور سول سوسائٹی نے میٹنگ میں شرکت کی جسمیں ووٹ کی اہمیت، خواتین کے ووٹوں کی شرح فیصد کو زیادہ کرنے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اپنی رائے سے اس کو کامیاب کرنے بارے مثبت تجاویز دیں۔ اجلاس کا اختتام اس بات پر ہوا کہ ضلع کوہاٹ میں خواتین کے ووٹوں کی شرح کو زیادہ سے زیادہ کیا جائے گا جو کہ شناختی کارڈ بنانے کے عمل سے ووٹ ڈالنے تک ہوگا۔ الیکشن کمیشن کوہاٹ کے افسران نے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کرام کا شکریہ ادا کیا۔
ٹریفک حادثات تب ہی کم ہوں گے جب ڈرائیور حضرات احتیاطی تدابیر برتیں گے۔ کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ کے قریب موٹر کار اور وین کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر مریضوں کو ابتدئی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زحمی افراد کو DHQ کوہاٹ منتقل کر دیا۔