Articles by "کوہاٹ"
Showing posts with label کوہاٹ. Show all posts
کوہاٹ ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس 2019۔07۔26 زیر صدارت نگہت صدیق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(جینڈر افئیرز) ECP اسلام آباد منعقد ہوا۔ جسمیں ہارون خان شینواری ڈائریکٹر جینڈر افئیر KP، عبدالقیوم خان شینواری، ریجنل الیکشن کمشنر حبیب الرحمن، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جسمیں پرویز خان نادرا، محکمہ تعلیم کے مرد اور خواتین افسران سماجی تنظیموں کے مرد و خواتین سربراہ، اقلیتی ممبران، معذور افراد اور سول سوسائٹی نے میٹنگ میں شرکت کی جسمیں ووٹ کی اہمیت، خواتین کے ووٹوں کی شرح فیصد کو زیادہ کرنے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اپنی رائے سے اس کو کامیاب کرنے بارے مثبت تجاویز دیں۔ اجلاس کا اختتام اس بات پر ہوا کہ ضلع کوہاٹ میں خواتین کے ووٹوں کی شرح کو زیادہ سے زیادہ کیا جائے گا جو کہ شناختی کارڈ بنانے کے عمل سے ووٹ ڈالنے تک ہوگا۔ الیکشن کمیشن کوہاٹ کے افسران نے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کرام کا شکریہ ادا کیا۔
ٹریفک حادثات تب ہی کم ہوں گے جب ڈرائیور حضرات احتیاطی تدابیر برتیں گے۔ کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ کے قریب موٹر کار اور وین کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر مریضوں کو ابتدئی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زحمی افراد کو DHQ کوہاٹ منتقل کر دیا۔
جہاں ملک کے دیگر حصوں میں مختلف محکموں کے ملازمین اپنی تنخواہوں کا رونا رو رہے ہیں وہاں کوہاٹ ٹنل کے ملازمین اپنے ملازمت کو لے کر پریشان ہیں۔ اس حوالے سے کوہاٹ ٹنل ورکرز اتحاد نے اپنے مطالبات پیش کر لیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ منسلک کر کے مستقل ملازمت پر رکھا جائے۔ انہیں جون جولائی کی تنخواہیں اور سالانہ بونس دیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ اپائنٹمنٹ لیٹرز، سروس کارڈز اور ایکسپیریئنس سرٹیفکیٹ بھی مہیا کیا جائے۔ کوہاٹ ٹنل ورکرز اتحاد نے کوہاٹ ٹنل کے قریب پلے کارڈز اٹھا کر پر امن احتجاج کیا جس پر مختلف مطالبات درج تھے۔ واضح رہے کوہاٹ ٹنل کے ملازمین ٹھیکیدارانہ نظام کے تحت کام کر رہے ہیں۔




ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو احسان اللہ خان کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران 2022 گرام سے زائد چرس برآمد کر کے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تھانہ سٹی ایس ایچ او سب انسپکٹر فضل محمد خان کو بدوران گشت اطلاع ملی کہ علاقہ شاہوخیل سے ہنگو بذریعہ موٹر کار نمبر B4440 ,KOHAT منشیات سمگل کرنے کوشش کی جارہی ہےٗ جس پر ایس ایچ اوسٹی نے فوری طور پر پولیس پارٹی کے ہمراہ الزہرہ ہسپتال شاہو روڈ پر سپیشل ناکہ بندی کرکے مزکورہ موٹرکار کے سیٹ کے نیچے سے 2022 گرام چرس برآمد کر کے ملزم نور زالوہاب عرف نور زالی ولد دین محمد سکنہ لختی بانڈہ کو گرفتار کر کے موٹرکار بھی قبضے میں لے لی. ملزم کو تھانہ سٹی حوالات منتقل کر کے پولیس نے 9C CNSA کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ دیگر پولیس کاروائیوں کے دوران تھانہ صدر، دوآبہ اور ٹل پولیس نے مجموعی طورپر 1 مجرم اشتہاری سمیت 04 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے اسلحہ برامد کر لیا۔ جس میں 1 کلاشنکوف، 1پستول، 155 مختلف بور کے کارتوس اور 4 چارجرز شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو احسان اللہ خان کا اس حوالے سے کہنا تھا، کہ منشیات کے گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کا خاتمہ پولیس کا مشن ہے ٗعوام بھی ایسے معاشرتی جراٸم میں ملوث افراد کی نشاندہی کر کے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جرات کا مظاہرہ کریں.

کوہاٹ:ایف اے ایف ایس سی امتحان میں کل 46574 طلباء نے حصہ لیا

کوہاٹ: 36206 طلباء کامیاب جبکہ نتیجہ, فیصد رہا

کوہاٹ ابن مسعود میاں نے 1014 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی

کوہاٹ: محمد حسن اور حاشر نے 1012 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی

کوہاٹ: محب الرحمان، حماد اللہ عائشہ ماجد اور شیماں ہمایون نے1010 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی

کوہاٹ: مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مطیع اللہ نے پوزیشن ہولڈر طلباء اور طالبات میں نقد انعامات تقسیم کیے