Articles by "پاکستان"
Showing posts with label پاکستان. Show all posts

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صحت کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کر سکیں۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق جمیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دیگر امور کے علاوہ ڈی ایچ کیو (کے ڈی اے) کوہاٹ کی اپگریڈیشن پر پیش رفت اور ایس این ای کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایس این ای سیکرٹری ہیلتھ آفس سے فنانس ڈیپارٹمنٹ بھیجوا دیا گیا۔ اس کے علاوہ کوہاٹ کے دیگر بی ایچ یوز اور ہسپتالوں میں سہولیات اور دیگر سٹاف کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈپٹی کمشنرکوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر – I طاہر علی نے انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن لطیف کے ہمراہ مین بازار میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3 سٹور سیل کر دئیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر علی کا کہنا تھا کہ کسی کوانسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور حکومتی احکامات کے روشنی میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ عوام بھی اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔

انسداد پولیو کے خلاف سازشی عناصر کامنفی پروپیگنڈہ فلاپ کرنے کے لئے سرکاری محکموں اور تمام مکاتب کے لوگوں کا کردار ناگزیر ہے۔ بچوں کو تاحیات معذوری سے بچانے کیلئے ہمیں انسداد پولیو کے خلاف جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ، ڈاکٹر احمد آمین، مولانا ارشاد اور دیگر مقررین نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہنگو میں ایک روزہ منعقدہ آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد آمین نے شرکاء کو پولیو کے قطروں کی افادیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نواب حسن، DHCSO طیب الرحمن ڈی ایچ سی ایس او طیب الرحمن اور دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور مولانا ارشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحت مند معاشرے کے قیام اور بچوں کو تاحیات معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے انسداد پولیو مہم کے دوران محکمے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے سمیت علماء کرام، میڈیا اور ہر طبقہ فکر کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 45 پولیو کیسز سامنے آنا لمحہ فکریہ ہے جن کی سب سے بڑی وجہ بچوں کو قطرے نہ پلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر کا پولیو ویکسنشین کے خلاف منفی پروپیگنڈہ بری طرح ناکام ہو چکاہے اور عوام میں پولیو سے متعلق آگاہی مہم کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، عمائدین علاقہ، مشران اور عوام پولیو کی بیخ کنی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں۔

مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے عوامی شکایات پر بنیادی مرکز صحت شیر کوٹ اور دیہی مرکز صحت استرزئی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر مشیر تعلیم نے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات سٹاک کا معائنہ کیا۔ وہ مریضوں سے بھی ملے اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مشیر تعلیم نے عملے کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ او کوہاٹ کو غیر حاضر عملے کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ہر شعبہ زندگی میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے جن میں تعلیم اور صحت کے شعبے سرفہرست ہیں۔ دورے کے موقع پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما ملک عاطف، شفیع اللہ جان اور دیگر بھی مشیر تعلیم کے ہمراہ موجود تھے۔
پہلا کوہاٹ پریس کلب سنوکر ٹورنامنٹ آخری مرحلے میں داخل ھوگیا، دوسرا سیمی فائنل بشیر جان نے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اعجاز اورکزئی اور بشیر جان کے درمیان کھیلے گئے بیسٹ آف تھری میچ کے پہلے دونوں سیٹس بشیر جان نے جیت لئے۔میچ کے مہمان خصوصی درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے ممتاز سماجی رہنماء حاجی ہدایت اللہ آفریدی تھے جنہوں نے ممتاز قانون دان خورشید خٹک، وزیرآفریدی اور دیگر دوستوں کے ہمراہ ونر اور رنراپ ٹرافیاں کھلاڑیوں میں تقسیم کیں اور ٹورنامنٹ کے لئے 15 ہزار روپے دیئے۔ اس موقع پراپنے خطاب میں انہوں صحافی برادری کی خدمات کو سراہا اور آئندہ کیلئے بھی اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بشیر جان اور منور اورکزئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی ہوں گے۔

کوہاٹ ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس 2019۔07۔26 زیر صدارت نگہت صدیق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(جینڈر افئیرز) ECP اسلام آباد منعقد ہوا۔ جسمیں ہارون خان شینواری ڈائریکٹر جینڈر افئیر KP، عبدالقیوم خان شینواری، ریجنل الیکشن کمشنر حبیب الرحمن، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جسمیں پرویز خان نادرا، محکمہ تعلیم کے مرد اور خواتین افسران سماجی تنظیموں کے مرد و خواتین سربراہ، اقلیتی ممبران، معذور افراد اور سول سوسائٹی نے میٹنگ میں شرکت کی جسمیں ووٹ کی اہمیت، خواتین کے ووٹوں کی شرح فیصد کو زیادہ کرنے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اپنی رائے سے اس کو کامیاب کرنے بارے مثبت تجاویز دیں۔ اجلاس کا اختتام اس بات پر ہوا کہ ضلع کوہاٹ میں خواتین کے ووٹوں کی شرح کو زیادہ سے زیادہ کیا جائے گا جو کہ شناختی کارڈ بنانے کے عمل سے ووٹ ڈالنے تک ہوگا۔ الیکشن کمیشن کوہاٹ کے افسران نے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کرام کا شکریہ ادا کیا۔
ٹریفک حادثات تب ہی کم ہوں گے جب ڈرائیور حضرات احتیاطی تدابیر برتیں گے۔ کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ کے قریب موٹر کار اور وین کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر مریضوں کو ابتدئی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زحمی افراد کو DHQ کوہاٹ منتقل کر دیا۔
جہاں ملک کے دیگر حصوں میں مختلف محکموں کے ملازمین اپنی تنخواہوں کا رونا رو رہے ہیں وہاں کوہاٹ ٹنل کے ملازمین اپنے ملازمت کو لے کر پریشان ہیں۔ اس حوالے سے کوہاٹ ٹنل ورکرز اتحاد نے اپنے مطالبات پیش کر لیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ منسلک کر کے مستقل ملازمت پر رکھا جائے۔ انہیں جون جولائی کی تنخواہیں اور سالانہ بونس دیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ اپائنٹمنٹ لیٹرز، سروس کارڈز اور ایکسپیریئنس سرٹیفکیٹ بھی مہیا کیا جائے۔ کوہاٹ ٹنل ورکرز اتحاد نے کوہاٹ ٹنل کے قریب پلے کارڈز اٹھا کر پر امن احتجاج کیا جس پر مختلف مطالبات درج تھے۔ واضح رہے کوہاٹ ٹنل کے ملازمین ٹھیکیدارانہ نظام کے تحت کام کر رہے ہیں۔




سال 2017 کے دوران لاہور سے ایک شادی شدہ جوڑا ناران سیر و سیاحت کی غرض سے گیا۔ سیر کے دوران وہ جھیل سیف الملوک گئے، وہاں انہوں نے دیکھا کہ ایک لڑکی نماز ادا کر رہی ہے جبکہ کچھ منچلے نوجوان اس کے لباس کی وجہ سے اس پر جملے کس رہے ہیں۔ وہاں پر موجود شادی شدہ جوڑے سے عورت کو یہ جملے اچھے نہیں لگے اور اس لڑکی سے پوچھا کہ تم نماز مسجد میں کیوں نہیں ادا کرتی تو اس نماز پڑھنے والی لڑکی نے جواب دیا کہ یہاں کوئی مسجد نہیں جس کی وجہ سے مجھے سب کے سامنے نماز پڑھنی پڑ گئی۔ اس عورت نے اپنے خاوند کو دیکھ کر کہا کہ ہمیں یہاں کسی بھی قیمت پر مسجد بنانا ہو گا۔ ایک وقت پر جھیل سیف الملوک پر پانچ سو کے قریب جیپ اور تین ہزار کے قریب افراد موجود تھے لیکن وہاں نماز ادا کرنے کے لیے ایک مسجد بھی نہیں تھی۔اس شادی شدہ جوڑے نے مسجد کی تعمیر کا آغاز کر دیا اور ایک کروڑ روپے کی لاگت سے دو سال میں انہوں نے مسجد کی تعمیر مکمل کی اور عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ اس دوران انہیں کچھ مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن وہ جلد حل ہو گئے۔ یہ مسجد سب سے زیادہ اونچائی پر بننے والی مسجد ہے جس کی اونچائی 10،577 فٹ ہے۔ اس مسجد کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس مسجد میں مرد و خواتین کے لیے الگ الگ نماز پڑھنے کی جگہ اور بیت الخلاء موجود ہے۔ اس مسجد میں کم و بیش تین ہزار افراد کی جگہ ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو احسان اللہ خان کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران 2022 گرام سے زائد چرس برآمد کر کے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تھانہ سٹی ایس ایچ او سب انسپکٹر فضل محمد خان کو بدوران گشت اطلاع ملی کہ علاقہ شاہوخیل سے ہنگو بذریعہ موٹر کار نمبر B4440 ,KOHAT منشیات سمگل کرنے کوشش کی جارہی ہےٗ جس پر ایس ایچ اوسٹی نے فوری طور پر پولیس پارٹی کے ہمراہ الزہرہ ہسپتال شاہو روڈ پر سپیشل ناکہ بندی کرکے مزکورہ موٹرکار کے سیٹ کے نیچے سے 2022 گرام چرس برآمد کر کے ملزم نور زالوہاب عرف نور زالی ولد دین محمد سکنہ لختی بانڈہ کو گرفتار کر کے موٹرکار بھی قبضے میں لے لی. ملزم کو تھانہ سٹی حوالات منتقل کر کے پولیس نے 9C CNSA کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ دیگر پولیس کاروائیوں کے دوران تھانہ صدر، دوآبہ اور ٹل پولیس نے مجموعی طورپر 1 مجرم اشتہاری سمیت 04 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے اسلحہ برامد کر لیا۔ جس میں 1 کلاشنکوف، 1پستول، 155 مختلف بور کے کارتوس اور 4 چارجرز شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو احسان اللہ خان کا اس حوالے سے کہنا تھا، کہ منشیات کے گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کا خاتمہ پولیس کا مشن ہے ٗعوام بھی ایسے معاشرتی جراٸم میں ملوث افراد کی نشاندہی کر کے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جرات کا مظاہرہ کریں.